شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔ درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار 70 سال کا ہے اورکینسر کا مریض ہے، کیس سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے ، کیس کا ٹرائل ختم ہونے میں ابھی وقت ہے اس لیے ضمانت دی جائے۔ واضح رہے کہ جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

News Code 1905815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =