مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق سرینگر کے علاقے میں بھارتی فوج کا قافلہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک اہلکاروں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جو حملے کہ وقت معمول کی گشت پر تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ