واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت  کے دوران پاکستانی ڈرائیور ہلاک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت  واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت  کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننےکی کوشش کی تھی۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔

امریکی ذرائع کے مطابق  پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے باپ تھے۔ ذرائع کے مطابق  دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

News Code 1905811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha