گیس کی خداداد نعمت کے ذریعہ مشرقی اور مغربی ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہوسکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گیس کی خداداد نعمت کے ذریعہ مشرقی اور مغربی ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات اور تجارتی روابط مضبوط ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گیس کی خداداد نعمت کے ذریعہ مشرقی اور مغربی ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات اور تجارتی روابط مضبوط ہوسکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام کو اللہ تعالی کی اس عظیم اور خدا داد نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیےاور گیس کے شعبہ میں کام کرنے والے اپنے فرزندوں پر بھی فخر کرنا چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک کی گیس کمپنی نے گذشتہ ساڑھے سات سال میں گیس رسانی کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے گیس کو صوبہ سیستان اور بلوچستان کے عوام تک پہنچا دیا ہے جبکہ اس سے قبل اس صوبہ کے لوگ گیس کی نعمت سے محروم تھے۔ صدر روحانی نے کہا کہ گیس کی عظیم اور خداداد نعمت مشرقی اور مغربی ممالک کے درمیان تجارتی اور سیاسی پل کا کردار ادا کرسکتی ہے اور اس سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ مل سکتا ہے۔

News Code 1905799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =