شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کم فاصلے تک مار کرنے والے  2 کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل پر دو شارٹ رینج کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ نئی امریکی حکومت کے بعد شمالی کوریا کا ہتھیاروں کا یہ پہلا تجربہ تھا ۔

شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے کروز میزائلوں کے تجربے چھوٹے درجے کے پتھیاروں کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تھے تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے حال ہی میں امریکہ کو اپنے ملک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے نئی حکومت سے مذاکرات کے تاثر کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد جوبائیڈن دور میں پہلی بار میزائل تجربہ کیا۔

News Code 1905796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =