بھارت کا یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان

بھارت نے یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں 16جنوری سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آنے لگی، کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارت میں کورونا پابندیوں میں سختی آگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں31 مارچ تک توسیع کردی گئی جبکہ 10 اضلاع میں رات کا کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ بھارتی ریاست پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جبکہ گجرات میں ہولی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

News Code 1905793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =