مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردبئی کے حکمراں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔
دبئی کےحکمران محمد بن راشد المختوم نے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی، میرا ساتھی اس دنیامیں نہیں رہا۔ شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آپ کا تبصرہ