بھارتی وزير اعظم مودی کا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان پرپاکستانی وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان پرپاکستانی وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے. بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں. ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں. اس کے لئے  دہشت گردی اور دشمنی سے پاک اعتماد پر مبنی ماحول اہم ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کے لیے اس مشکل دور میں کوویڈ-19 چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کا خط دفترخارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

News Code 1905788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =