بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی سکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی سکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نرائن پور میں پیرا ملٹری فورس "  ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ" کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، بارودی سرنگ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب سکیورٹی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

دھماکے میں ضلعی ریزرو گارڈ کے 3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ماؤنواز مسلح تنظیم " نیکسلائٹ " نے قبول کرلی ہے جو مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیم کہلائی جاتی ہیں اور اس تنظیم کیخلاف آپریشن کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

News Code 1905786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =