آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 18 ہزار سے زائد افراد بے گھر

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سڈنی میں کئی دہائیوں کے بدترین سیلاب سے 18 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سڈنی میں کئی دہائیوں کے بدترین سیلاب سے 18 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکام نے مزید 22 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی، جبکہ حکومت نے نیو ساؤتھ ویلز کے بڑے حصے کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ آسٹریلیا میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے بشتر علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے، سیلابی ریلے گھروں، پُلوں، سڑکوں، کھیت کھلیان، مویشی سب بہا لے گئے۔

ساحلی علاقوں میں 3 فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ ملٹری ہیلی کاپٹرز، جیٹ طیاروں اور ربر کی کشتیوں کے ذریعہ پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

News Code 1905784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =