نائیجر میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 137 افراد کو ہلاک کردیا

نائیجر میں مسلح دہشت گردوں نے متعدد گاؤں پر حملہ کرکے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجر میں مسلح دہشت گردوں نے متعدد گاؤں پر حملہ کرکے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں موٹر سائیکل سوارمسلح دہشت گردوں نے مالی کی سرحد کے قریبی دیہاتوں انٹازیین ، بیکورٹ اور وستانے میں داخل ہوکر چاروں اطراف گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکومت کے ترجمان زکریا عبدالرحمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد اب شہری آبادی کو منظم طریقے سے ہدف بنا کر حملے کر رہے ہیں جو قتل عام کے بعد لوگوں کے گھر لُوٹ کر چلے جاتے ہیں۔

رواں ماہ کی 15 تاریخ کو بھی مسلح افراد نے تلبیری کے علاقے میں بنی بنگو کے بازار قصبے سے خریداروں کو لے جانے والی ایک بس پر حملہ کر کے 66 افراد کو قتل کردیا تھا اور پھر ڈیری ڈے گاؤں پر حملہ کرکے اناج کی دکانوں کو نذر آتش کردیا تھا۔

ادھر 15 مارچ کو داعش نے نائیجر،  برکینا فاسو اور مالی کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے 33 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

News Code 1905783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =