یمن پر مسلط کردہ جنگ میں یمنی مزاحمت کامیاب اور سعودی عرب کے حکام ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے یمن پرسعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں یمنی مزاحمت کو کامیاب اور سعودی عرب کے حکام کو ناکام اور مبہوت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یمن پرسعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں یمنی مزاحمت کو کامیاب اور سعودی عرب کے حکام کو ناکام اور مبہوت قراردیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی اور امریکی اتحاد کو شکست ہوگئی ہے اور یمن کے نہتے عوام کو اللہ تعالی کے فضل سے کامیابی نصیب ہوگی۔ میں نے سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ عادل الجبیر سے کہا تھا کہ یمن کا راہ حل جنگ نہیں ۔ اس نے کہا کہ تھا کہ ہم یمن میں حوثیوں کا کام 15 دن میں تمام کردیں گے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم منتظر رہیں گے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ آج یمن کی مزاحمت کامیاب اور سعودی عرب کے حکام ناکام اور مبہوت ہوگئے ہیں۔

News Code 1905780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =