امریکی ریاست کولوراڈو میں سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے کنگز سپرمارکیٹ میں داخل ہوکر اندر موجود خریداروں پر گولیاں برسادیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ادھیڑ عمر کے سفید فام حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم سے اس حملے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس واقعہ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست جارجیا میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1905778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha