مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر دفاع بن ویلاس نے ایران کے 400 ملین ڈالر کے قرضہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔
بن ویلاس نے ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے 400 ملین ڈالر برطانیہ کی طرف ہیں اور برطانیہ کو ایران کا قرضہ ادا کرنا چاہیے اس نے کہا کہ ہمیں اس قرضہ کا احترام کرنا چاہیے قانون اور حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے اور ایران کا قرضہ ادا کرنے کے سلسلے میں عملی قدم اٹھانا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایران نے یہ مبلغ سن 70 کی دہائی میں برطانیہ کو جنگی وسائل خریدنے کے لئے ادا کیا تھا۔ جن میں 1500 ٹینک اور 250 بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔ ادھربین الاقوامی عدالت نے بھی برطانیہ کو 400 ملین پونڈ ایران کو ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ