کانگو میں صدارتی امیدوارپولنگ کے بعد کورونا سے ہلاک ہوگئے

کانگو میں حزب اختلاف کے معروف صدارتی امیدوار پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگو میں حزب اختلاف کے معروف صدارتی امیدوار پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اطلاعات  کے مطابق کورونا میں مبتلا اپوزیشن کے صدارتی امیدوار گائبرائس پرفاٹ انتخابی مہم کے دوران نہایت متحرک رہے تھے تاہم انتخاب کے روز پولنگ کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

صدارتی امیدوار کو میڈیکل طیارے کے ذریعہ فرانس منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ طیارے میں ہی دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 61 سالہ بیمار صدارتی امیدوار نے اپنا آکسیجن ماسک اتار کر ووٹ ڈالنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں موت کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

کانگو میں 1979 سے برسراقتدار 77 سالہ صدر دنیس ساسو نگیسو کے خلاف صدارتی الیکشن میں درجن سے زائد امیدوار میدان میں ہیں اور اس بار بھی صدر ساسو نگیسو کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

News Code 1905772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha