افغانستان میں پائدار امن و صلح اور  ثبات کا حصول بہت ضروری ہے

افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے نے افغان امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پائدار امن و صلح اور ثبات کا حصول بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے  ابراہیم طاہریان نے افغان امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے جان آرنو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پائدار امن و صلح اور  ثبات کا حصول بہت ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی گفتگو میں افغان عوام کے آلام کو کم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا  اور سیاسی مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز تر کرنے پر زوردیا۔ افغان امور میں ایران کے نمائندے نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1905770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =