فلپائن میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

فلپائن میں کورونا وائرس کے مسلسل تیسرے روز 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں کورونا وائرس کے مسلسل تیسرے روز 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے متاثرہ علاقوں میں پیر سے دو ہفتوں کی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منیلا اور اطراف کے علاقوں میں گرجا گھر بند، ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک غیر ضروری سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔  واضح رہے کہ فلپائن میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات 12 ہزار سے زائد ہیں۔

News Code 1905758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =