مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ " وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے" ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔
وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ویکسین سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر وفاقی وزیر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ویکسین لینے کے چند دن بعد ہی جسم میں وائرس سے محفوظ رہنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ