میانمار میں پولیس کی فائرنگ سےمزید 9 مظاہرین ہلاک

میانمار میں پولیس نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں پولیس نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید  9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق میانمار پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 9 مظاہرین کی ہلاکت کا واقعہ شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکامی پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی۔

مظاہرین جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضے کیخلاف اور معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی رہائی کے لیے نعرے بازی کر رہے تھے، مقررین نے فوجی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ میانمار میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد  200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرکے یکم فروری کو اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ملک کی حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

News Code 1905734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =