بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو تمام کشمیریوں نے مسترد کردیا

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو تمام کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو تمام کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ خطے کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی بھارت کو دعوت دی کہ وہ امن کی طرف ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جمود کی فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگربھارت کشمیر سمیت تمام مسائل کےحل کے لیے گفتگو کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہے تو پاکستان مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی، ایک مثبت پیش رفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے زیادہ نقصان لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں اور معصوم شہریوں کا ہو رہا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہوسکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو۔

News Code 1905730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =