امریکی وزیر دفاع کل بھارت کے وزیر دفاع سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کل بھارت کے دورے کے دوران بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دو طرفہ امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کل بھارت کے دورے کے دوران بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دو طرفہ امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مابین ہفتہ کو صبح 11 بجے ساؤتھ بلاک میں ملاقات ہونی ہے۔ اس ملاقات سے قبل امریکی وزیر دفاع وار میموریل کا دورہ کریں گے۔ اس دوران انہیں 10.45 بجے گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گیا۔ ذرائع کے مطابق "ایشیاء پیسیفک، میک ان انڈیا، ٹیکنالوجی کی منتقلی، دفاعی اسٹراٹیجک سمیت کئی اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔امریکی وزیر دفاع جو آج شام پہنچیں گے وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کریں گے۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ راجناتھ سنگھ اور لائیڈ آسٹن ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بیان جاری کریں گے۔

News Code 1905729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =