جنرل قاآنی کی شہید " مہدی بختیاری " کے اہلخانہ سے ملاقات

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے اسلامشہر میں مدافع حرم شہید " مہدی بختیاری " کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے  کل رات اسلامشہر میں مدافع حرم شہید " مہدی بختیاری " کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ جنرل قاآنی نے اس ملاقات میں مدافع حرم شہید مہدی بختیاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہلخانہ کو شہید مہدی بختیاری کی شہادت پر تعزیت اور تہنیت پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق مدافع حرم شہید مہدی بختیاری اپنے ساتھی شہید مجتبی برسنجی کے ہمراہ شام کے علاقہ المیادین میں 15 مارچ کو درجہ شہادت پر فائز ہوگئے اور گذشتہ روز شہید بختیاری کو اسلام شہر میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

News Code 1905727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =