مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آج رات ہی شمالی کوریا کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ اور گفتگو دونوں آپشن امریکی میز پر موجود ہیں ۔ ادھر شمالی کوریا نے امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئی گی۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
News Code 1905726
آپ کا تبصرہ