پاکستانی وزیر اعظم نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60  سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں  کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

News Code 1905719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =