صدر پوتین کا صدر جوبائیڈن کو کرارا جواب/ قاتل قاتل کو پہچانتا ہے

روسی صدر پوتین نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر دلچسپ اور معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل قاتل کو پہچانتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر دلچسپ اور معنی خیز جواب  دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل قاتل کو پہچانتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کوصدر پوتین نے  روسی ٹی وی پر صدر بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیاجس میں امریکی ہم منصب نے انھیں قاتل اور بے روح شخص قرار دیا تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں کہی جانے والی ایک بات یاد آگئی کہ " جو کہتا ہے وہی ہوتا ہےیعنی قاتل قاتل کو پہچانتا ہے"۔ لیکن یہ محض بچکانہ لطیفہ یا تک بندی نہیں ، اس کے پیچھے گہرا نفسیاتی تجزیہ  ہے۔ ہم ہمیشہ وہی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں جو ہمارے اندر ہوتی ہیں۔

پوتین نےبائیڈن کے سخت تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں امریکی صدر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور کسی تضحیک یا طنز کی نیت کے  بغیر انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان کی اچھی صحت کا خواہاں ہوں۔

اس سے قبل روسی صدر کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے بیان سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہش مند نہیں۔

خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت پر امریکی انٹیلی جینس کی رپورٹ اور امریکہ پر ہیکنگ کے ایک حملے میں روسیوں کے ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔

اسی حوالے سے بدھ کو اے بی سی نیوز کے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی اور روسی صدر کو بے روح اور قاتل قرار دیا تھا۔

ان بیانات کے بعد روس نے امریکہ سے اپنا سفیر طلب کرلیا تھا اور اب امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے لیے بھی تیاری کررہا ہے۔

News Code 1905717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =