امریکہ کی سرپرستی میں قائم دہشت گردوں کا مقابلہ / امریکہ کی یمن میں دہشت گردوں کی حمایت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا مقابلہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم ہونے والے دہشت گردوں سے ہے۔ یمن میں امریکہ القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا مقابلہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم ہونے والے دہشت گرد گروہوں سے ہے۔ یمن میں امریکہ القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے یمن کی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے امریکہ اور دہشت گردوں کے درمیان قریبی رابطہ کا پردہ فاش کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان قریبی رابطہ ہے اور یمن ميں یہ رابطہ واضح اور نمایاں ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے امریکی سی آئی اے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، امریکہ یمن اور دیگر ممالک میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔ امریکہ لبنان میں بھی اندرونی جنگ کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم آج ان دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کررہے ہیں جنھیں امریکہ نے تشکیل دیا ہے اور جن کو امریکہ مدد فراہم کررہا ہے القاعدہ اور امریکہ کے گہرے تعلقات ہیں جن کے شواہد یمن میں منظر عام پر آگئے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے مزاحمتی اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی بصیرت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ میں شریک اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی بصیرت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ہمارے جانباز جنگ اور جہاد کے بعد عمومی سطح پر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

News Code 1905716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =