بھارتی سرکار پر اپوزیشن پارٹیوں کی شدید تنقید اور سنگین الزامات

بھارت میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے کہا کہ بھارتی سرکار دیگر ممالک میں اپنا قد اونچا کرنےکیلئے ٹیکے بھیج رہی ہے اور اس کی ملک کے صحت مشن پر توجہ بہت کم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے کہا کہ بھارتی سرکار دیگر ممالک میں اپنا قد اونچا کرنےکیلئے ٹیکے بھیج رہی ہے اور اس کی ملک کے صحت مشن پر توجہ بہت کم ہے ۔ لوک سبھا میں اپوزیشن  نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ملک میں کووڈ سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے اور اب تک بہت کم لوگوں کو ٹیکہ لگا ہے لیکن حکومت اپنے لوگوں کو نظر اندازکر کے غیر ملکوں میں کووڈ کا ٹیکہ بھیج کر واہ واہی لوٹ رہی ہے۔لوک سبھا میں کانگریس کے منیش تیواری نے اگلے مالی سال کےلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکہ کاری کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے۔ لوگ کورونا کا ایک ہی ٹیکہ لے رہے ہیں جبکہ دوسرے ٹیکے میں کئی لوگ ندارد ہیں۔ اس سے کورونا نہیں رکے گا اور ٹیکہ کاری کا بھی کوئی جواز نہیں رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی ٹیکہ کاری میں بھی حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے اس لئے ٹیکہ کاری کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے۔
   منیش تیواری کا کہنا تھا کہ ملک کی آبادی کے حساب سے ابھی تک ہمارے یہاں محض ۰ء۴۵؍فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے  جبکہ  پانچ کروڑ ٹیکے غیر ملکوں کو د ئیے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کی جان پر کھیل کر ٹیکہ سفارت کو اہمیت دے رہی ہے۔ کانگریس  لیڈر نے کہا کہ صحت مشن پر حکومت کم توجہ دے رہی ہے۔
  جنتا دل  یونائٹیڈ کے راجیو رنجن سنگھ نے  حکومت کا ایک طرح سے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کورونا عالمی وباء ہے اور اس کے سلسلے میں کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ۳۰؍جنوری کو پچھلے سال پہلا معاملہ آیا اور حکومت نے اس پر فوراً کارروائی شروع کردی تھی اس میں کہیں تاخیر نہیں ہوئی ۔  راجیو  رنجن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے سال ۲۵؍ مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا اور لوگوں میں کورونا کے سلسلے بیداری پیدا کی تھی جس کی وجہ سے وباء کا اثر کچھ کم ہو سکا اور لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔

News Code 1905712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =