پاکستان پیپلز پارٹی اور نون ليک کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ نواز گروپ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ نواز گروپ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں 21 ووٹ ہیں۔ اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی ووٹ کی تعداد 25 ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔ ادھر مسلم لیگ نون اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی 18 اور جے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔

News Code 1905709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =