کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں سرکاری بس کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان حکام کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے سر کوتل میں آج صبح ہوا، دھماکے میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔ افغان ذرائع کے مطابق دوحہ معاہدے کے بعد طالبان کے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1905708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =