نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی

امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔ آگ کا دائرہ تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اوراب تک 29عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آچکی ہیں۔ خطرے کے پیش نظر چاپر 6ہیلی کاپٹر کو امدادی کارروائی کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ متاثرہ جنگلات کے قریبی علاقوں سے شہریوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔

News Code 1905707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =