روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ  روسی سفیر سے امریکہ کے ساتھ آئندہ تعلقات کے بارے میں مشورہ کیا جائےگا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے بگڑتے تعلقات اس مقام پر جانے سے روکنا چاہتا ہے جہاں تعلقات کی پھر سے بہتری ناممکن ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت پر روس کو قیمت چکانا پڑے گی۔ صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل بھی قرار دیا تھا۔

News Code 1905706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =