مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قافلہ مارکیٹ سے واپس آرہا تھا جس پر گھات لگائے افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے قافلے میں شامل افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنوب مغربی نائیجر کے جس علاقے میں قافلے پر حملہ کیا گیا وہ مالی اور مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔حکومتی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے۔
News Code 1905703
آپ کا تبصرہ