مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی صدر کی مداخلت سے متعلق رپورٹس پر کہا ہے کہ روسی صدر پوتین کو امریکی انتخابات میں مداخلت کا حساب دینا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ بہت جلد اس پر ردعمل دیکھیں گے۔ پوتین کو بہت بہتر طریقے سے جانتا ہوں۔ غیرملکی رہنماؤں سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔ بائيڈن نے کہا کہ وہ صدر پوتین کو قاتل سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی صدر کی مداخلت سے متعلق رپورٹس پر کہا ہے کہ روسی صدر پوتین کو امریکی انتخابات میں مداخلت کا حساب دینا ہوگا۔
News Code 1905702
آپ کا تبصرہ