پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے کیمپ لگانے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر روانگی سے قبل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر روانگی سے قبل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کرکٹرز کا کیمپ پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد 19 مارچ سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ 19 مارچ سے لگے گا۔

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور آفیشلز 18 مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔

News Code 1905697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =