امریکہ میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر 3 افراد کو ہلاک کردیا

امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق 71 سال کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، ڈرائیور سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تینوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1905680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =