پاکستانی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا،  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 81روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

News Code 1905677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =