مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اپنے پہلے بیرونِ ملک دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اور دفاع اس سفر میں چین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کو متحرک کریں گے۔ جاپان میں وہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا کے علاوہ اپنے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہاں سے دونوں امریکی وزراء جنوبی کوریا جائیں گے جہاں سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اپنے پہلے بیرونِ ملک دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1905676
آپ کا تبصرہ