مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ اور دہشت گردانہ حملے ميں زخمی

پاکستان کے علاقہ جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وار لیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینئر محمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا، جس سے محمد علی مرزا کے بازو پر معمولی زخم آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت لاہور کے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا تاریخ حقائق بے باک انداز میں بیان کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔

News Code 1905672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =