کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ پل سوختا کے علاقے میں ہوا جہاں مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

دوسرا بم دھماکہ سرے کاریز کے علاقے میں ہوا جہاں ایک بار پھر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے  میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ہے ۔

News Code 1905666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =