میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک

میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوئے۔ میانمار کے مخلتف شہروں میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج مسلسل جاری رہا، مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔

پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک 90 سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100  سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

News Code 1905664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =