مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک پارٹی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا اور پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سویرے تقریباً 15 افراد پر فائرنگ کی گئی جس میں سے 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے کم از کم 7 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فائرنگ پارٹی کے اندر ہی سے ہوئی اور زخمی افراد کی عمریں 20 سے 44 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک پارٹی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1905660
آپ کا تبصرہ