ارجنٹائن کے صدر کی گاڑی پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈیز کو پٹاگونیا کے علاقے میں لے جانے والی ایک منی بس پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گاڑی کے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈیز کو پٹاگونیا کے علاقے میں لے جانے والی ایک منی بس پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گاڑی کے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔  اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے جنوبی صوبے چوبٹ میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر صدر فرنینڈیز کی منی بس کے باہر درجنوں مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا۔ مظاہرین نے صدر کی گاڑی پر پھتراؤ کیا، لاتیں ماریں اور گھونسے برسائے جس سے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملک کے صدر جنگل کی آگ سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کر رہے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے تاہم یہ احتجاج کان کنی کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں کے خلاف تھا۔

News Code 1905659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =