دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق صرف امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکہ میں کورونا سے روزانہ تقریباً 1500 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ ادھر برطانیہ میں 1 لاکھ 25 ہزار اور بھارت میں 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 

News Code 1905658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =