جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

ادھر بھارتی فوج کے آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی مظاہرے سے بچنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے  سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے جوانوں کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔

News Code 1905656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =