قزاقستان میں فوجی طیارہ تباہ / 4 اہلکار ہلاک

قزاقستان کے شہرالماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس  کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کےدوران حادثے کا شکار ہوا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق لینڈنگ کے وقت جہاز سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب کہ رن وے کے بالکل آخر میں جہاز تباہ ہوگیا، ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1905652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =