سری لنکا کی حکومت کا خواتین کے نقاب پر پابندی اور اسلامی اسکول بند کرنے کا فیصلہ

سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

سری لنکا کے وزیر نے مزید کہا کہ پہلے ملک میں کم ہی خواتین برقع پہنتی تھیں لیکن اب اس رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ ملک میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

وزیر سارتھ ویراسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اسکول کھول لے اور جو من کرے پڑھائے۔

News Code 1905651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha