پاکستانی فوج پر حملوں ميں ملوث 3 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستانی رینجرز اور پولیس نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں پاکستانی آرمی پرحملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز رینجرز اور پولیس نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے  میں پاکستانی آرمی پرحملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز اور پولیس کی کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاون میں مشترکہ کارروائی کے دوران وہابی کالعدم تنظيم  داعش کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نورمحمد عرف ابودردہ ،حیات اللہ اورخان بہادرعرف قاری شامل ہیں، تینوں دہشت گرد پاک آرمی پر متعدد حملوں، بم دھماکوں اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

News Code 1905648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =