مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے سعودیہ کے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی مزید 7 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے سینما گھر ریاض، جدہ اور بریدہ میں کھولے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پرانے سینما گھروں میں نشستوں کی تعداد بھی بڑھائی جائےگی۔ واضخ رہے کہ سعودی عرب نے مغربی ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں پور ےعربستان میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کرکھا ہے س سے قبل سعودی عرب نے تعلیمی نصاب سے جہاد سے متعلق آیات کو نکالنے کا حکم دیا تھا اور محرم و نامحرم افراد کو ہوٹلوں میں قیام کرنے کی اجازت بھی دیدی ۔ اس طرح سعودی عرب نےوہابی نظام ترککرکے مغربی نظام پر عمل شروع کردیا ہے۔

سعودی عرب نے سعودیہ کے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی مزید 7 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
News Code 1905645
آپ کا تبصرہ