مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار راستے میں ہی دم توڑگیا۔
اسپتال حکام کے مطابق 4 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ایک اہلکار راستے میں دم توڑچکا تھا تاہم دیگیر زخمی اہلکاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
آپ کا تبصرہ