سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ نے وزیر حج و عمرہ کو برطرف کردیا

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیرحج وعمرہ محمد صالح بنتن کو برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیرحج وعمرہ محمد صالح بنتن کو برطرف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی ڈکٹیٹر شاہ سلمان کی جانب سے آمرانہ فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو عہدے سے برطرف کردیا اور عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کردیا۔

شاہ سلمان کے آمرانہ  فرمان کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جب کہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔

ایک اور آمرانہ  فرمان کے تحت انتظامی سپریم کورٹ کے سربراہ الشیخ ابراھیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ الشیخ علی بن سلیمان بن علی السعودی کو عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے محمد صالح بنتن نے جولائی 2016 میں وزیرحج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

News Code 1905638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =